بھارتی گلوکار نے انکشاف کیا ہے کہ رنبیر کپور کی فلم راک سٹار کے لیے قوالی ریکارڈ کروانے سے پہلے وضو کیا، پھر قوالی کی ریکارڈنگ کروائی۔ گلوکار جاوید علی نے کہا کہ قوالی کی ریکارڈنگ کے لیے گیا تو اے آر رحمان نے کہا کہ وضو کرو پھر گانا شروع کرنا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار جاوید علی نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران قوالی کُن فیکون کی ریکارڈنگ کے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں کُن فیکون کو اپنے دیگر گانوں کی طرح سمجھ رہا تھا ہمیشہ کی طرح بلکل ٹینشن فری اپنے دوسرے گانون کی طرح اس قوالی کو ریکارڈ کرنے کے لیے بلکل تیار تھا کہ اے آر رحمان نے مجھے محسوس کروایا کہ یہ کوئی عام گانا نہیں ہے بلکہ یہ تو ایک دُعا ہے۔
جاوید علی نے بتایا کہ میں کن فیکون کی ریکارڈنگ کے لیے تیار تھا ، جیسے میری ریکارڈنگ شروع ہونے لگی تو اے آر رحمان نے پوچھا کہ وضو کیا ہے؟ میں نے جوان دیا کہ نہیں، اے آر رحمان نے مجھ سے کہا کہ جاؤ پہلے وضو کر کہ آو اور پھر میں نے بھی خلوص نیت کے ساتھ وضو کیا۔
جاوید علی نے کہا کہ ریکارڈنگ کے وقت ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے میں کوئی دعا مانگ رہا ہوں ، میرا قوالی کی ریکارڈنگ کا تجربہ بہت شاندار تھا، قوالی کی ریکارڈگ کے وقت سٹوڈیو میں صرف 3 لوگ تھے۔