گزشتہ برس سے امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان ہے۔ پاکستانی منڈیوں میں ڈالر کی بے قدری ہو رہی تھی۔ پاکستانی روپیہ مستحکم تھا جبکہ ڈالر کی ویمت گرتی جا رہی تھی۔ اسی لیے گزشتہ برس کاروبار کے آخری روز بھی ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہوئی تھی جبکہ پاکستانی سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان تھا۔
ڈالر کی قیمت میں مزید کمی واقع ہوئی ہے۔ انٹر بینک میں آج کاروبار کے شروع میں ڈالر17 پیسے سستا ہو کر 281 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے، یاد رہے گزشتہ روز بھی کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کا ریٹ 281 روپے 67 پیسےپر تھا۔
جبکہ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ یا ہے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج 100 کا انڈیکس 303 پوائنٹس کے اضافے سے 64 ہزار 942 پر آ گیا۔گزشتہ روز انڈیکس 64 ہزار 639 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
ڈالر کی قیمت میں کمی کے باعث پاکستانی روپے کی قیمت مستحکم ہوئی ہے جسکی وجہ سے کاروباری منڈیوں میں ڈالر کی مندی ہوئی ہے۔ اسی لیے پاکستانی سٹاک مارکیٹ میں تیزی ہوئی ہے۔