لاہور میں1 گھر میں آگ لگنے سے چار بہن بھائی جھلس ہلاک ہو گئے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے اچھرہ میں چوک بابا اعظم کے قریب رہائشی عمارت کی 5ویں منزل پر آگ لگی، خوفناک آگ نے ہنستا بستا گھر ویران کر چھوڑا ، گھر میں لگنے والی اس آگ سے چار بچے جھلس گئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کی شناخت 12سالہ ایمان، 8 سالہ نور، 5 سالہ ابراہیم اور 2 سالہ اسماعیل کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابق پا لیا ہے۔ تاہم کولنگ کا عمل ابھی بھی جاری ہے۔ پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات کے تعین کیلئے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
اسی کے ساتھ ساتھ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب نے آگ میں جھلس کر جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے افسوسناک واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے اور آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا۔محسن نقوی نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی رکھتا ہوں اور ہم بچوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔