امریکہ میں حسن شریف کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حسن شریف امریکی ریاست نیو جرسی کی مسجد کے باہر اپنی گاڑی میں صبح چھ بجے کے قریب جا رہے تھے ۔ وہاں پر حسن شریف پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔
بتایا جا رہا ہے کہ امام مسجد حسن شریف گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے تھے، حسن شریف کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے اور دم توڑ گئے۔ تاہم پولیس کے مطابق ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہو گیا، قتل کی وجوہات تا حال معلوم نہ ہو سکیں البتہ تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
جبکہ دوسری جانب گزشتہ روز اہم پاکستانی سیاسی رہنما کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا تھا۔ تفصیلات کے مطابق باجوڑ میں جے یو آئی (جمعیت علمائے اسلام) رہنما قاری خیراللہ کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا تھا۔ دھماکہ ریموٹ کنٹرول تھا، بتایا جا رہا تھا کہ قاری خیر اللہ دھماکے میں محفوظ رہے تھے۔
پاکستانی نجی ٹی وی چینل کےمطابق جے یو آئی کے پی کے رہنما قاری خیراللہ اپنی گاڑی پر سفر کر رہے تھے کہ ایک دم اچانک دھماکہ ہو گیا۔ پولیس نے دھماکی کی تصصدیق کی تھی۔