کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ کئی ممالک میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اسی کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی کووڈ ٹیسٹنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی ادارہ صحت کے حکام کے مطابق این سی او سی نے بیرون ملک سے آنے والے 2 فیصد مسافروں کی کورونا ٹیسٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد دنیا بھر میں پھیلے گئے کورونا کے نئے ویرینٹ جے این ون کی روک تھام کرنا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹس پر بیرون ملک سے آنے والے دو فیصد مسافروں کی لازمی کووڈ ٹیسٹنگ کی جائے گی، کووڈ ٹیسٹنگ کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے ریپڈ ڈائیگنوسٹک کٹس قومی ادارہ برائے صحت فراہم کرے گا، تفصیلات کے مطابق اس وقت ملک کے بیشتر بڑے ائیرپورٹس پر کووڈ ڈائگنوسٹک کٹس موجود ہی نہیں ہیں۔
واضح رہے کورونا کا ایک اور حملہ ہوا ہے، کورونا کے ایک نئے ویرینٹ کی تصدیق ہوئی تھی۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق 41 ممالک میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کی تصدیقی و تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کویت او رمصر میں بھی کورونا کے نئے ویرینٹ کے کیسز سامنے آئے تھے۔