تفصیلات کے مطابق باجوڑ میں جے یو آئی (جمعیت علمائے اسلام) رہنما قاری خیراللہ کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکہ ریموٹ کنٹرول تھا، بتایا جا رہا ہے کہ قاری خیر اللہ دھماکے میں محفوظ رہے ہیں۔
پاکستانی نجی ٹی وی چینل کےمطابق جے یو آئی کے پی کے رہنما قاری خیراللہ اپنی گاڑی پر سفر کر رہے تھے کہ ایک دم اچانک دھماکہ ہو گیا۔ پولیس نے دھماکی کی تصصدیق کی۔ ڈی پی او باجوڑ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ قاری خیراللہ دھماکے میں محفوظ رہےہیں ۔
ڈی پی او باجوڑ کے مطابق قاری صاحب کی فاڑی کے نزدیک دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا جس کے پھٹنے سے گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے لیکن قاری صاحب سمیت تمام افراد صحیح سلامت ہیں۔ کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
جبکہ دوسری جانب مولانا فضل رحمان کی گاڑی کے قریب بھی کچھ روز قبل دھماکہ ہوا تھا۔ اس دھماکے میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق وہ دھماکہ پولیس کی چوکی کو ٹارگٹ کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔