تفصیلات کے مطابق سندھ میں پہلی بار خواتین ویکسی نیٹرز کو الیکٹرک بائیک فراہم کرنے کا کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق محکمہ صحت سندھ کی جانب سے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سندھ میں 55 خواتین ویکسی نیٹرز کو بائیک فراہم کی جائیں گی جس سے خواتین فکس پوائنٹ کے علاوہ دیگر مقامات پر بھی ویکسین لگائیں گی۔
محکمہ صحت سندھ کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ بارہ مہلک بیماریوں سے بچاؤ کیلئے سندھ بھر میں اقدامات جاری ہیں، جسکے تحت خواتین ویکسی نیٹرز کو مخصوص یونیفارم بھی فراہم کئے جائیں گے۔ دوسری جانب محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سال 2023 میں ملیریا کے 5 لاکھ 59 ہزار 515 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، رپورٹ ہونے والے کیسز میں سے 2 افراد کی اموات ریکارڈ ہوئیں تھیں ۔2023 میں ڈینگی کے 2 ہزار 852 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جن میں سے کسی بھی مریض کی موت رپورٹ نہیں ہوئی تھی۔ نیگلیریا کے صوبے میں 12 کیسز میں سے 11 اموات رپورٹ ہوئیں تھیں، تاہم ایک شخص صحتیات ہوا تھا۔
سال 2023 میں کانگو وائرس کے 5 مریضوں میں سے 2 کی ہلاکت ہوئی تھی، جبکہ 2022 میں ملیریا کے 4 لاکھ17 ہزار 213 کیسز میں 24 اموات ہوئیں تھیں۔2022 میں ہی ڈینگی کے 23 ہزار 274 کیسز میں 64 اموات ریکارڈ ہوئیں تھیں۔ 2022 میں نیگلیریا سے7 اموات ریکارڈ ہوئیں اور سی سی ایچ ایف کانگو وائرس سے 2022 میں 8 کیسز میں سے7 ہلاکتیں بھی ہوئی تھیں۔