محکمہ موسمیات کے مطابق 4 جنوری سے مغربی ہوائیں بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے 4 جنوری سے بارشوں کی پیشن گوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات نے 4جنوری سے بلوچستان کے مختلف حصوں میں بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جنوری سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے، 4اور 5جنوری کے دوران چاغی، کوئٹہ، چمن، زیارت، مستونگ، ژوب میں بارش کا امکان ہے، مزید تفصیلات کے مطابق قلات، سبی ، نوشکی، خضدار، مکران کے ساحلی علاقوں میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری بھی ہو سکتی ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں، بالائی سندھ میں دندھ برقرار رہنے کی پیش گوئی کر دی ہے، بتایا جا رہا ہے کہ مسلسل خشک موسم کے باعث اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں دھند چھائی رہےگی ۔
جبکہ دوسری جانب بڑھتی ہوئی سموگ کے باعث لاہور میں مصنوئی بارش برسانے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے۔ بارشیں نا ہونے کی وجہ سے ملک میں موسمی بیماریوں کا تناسب بڑھتا جا رہا ہے۔ بارشیں نا ہونے کی وجہ سے خشک کھانسی، نزلہ اور زکام جیسے امراض عام ہو رہے ہیں۔ موسمی پیٹرن میں تبدیلی کے باعث ملک میں بارشیں نہیں ہو رہیں، اسی حوالے سے نگران حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ لاہور میں مصنوئی بارش برسائی جائے۔