جیسا کہ ہر سال دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹ والے ممالک کی لسٹ جاری ہوتی ہے اس سال بھی دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹ والے ممالک کی لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔ جاری کردہ لسٹ کے مطابق پاکستان کا کمزور ترین لسٹ میں پانچواں نمبر ہے۔
تفصیلات مجموعی طور پر پاکستان 94 ویں نمبر پر موجود ہے،پاکستانی پاسپورٹ پر 47 ممالک میں ویزا فری سفر یا ویزا آن ارائیول کی سہولت دستیاب ہے۔پاکستان سے نیچے صومالیہ (95 ویں نمبر پر)، عراق (96 ویں نمبر پر) افغانستان (97 ویں نمبر پر) اور شام (98 ویں نمبر پر) موجود ہیں۔اس کے مقابلے میں یمن (93 ویں)، بنگلا دیش (92 ویں)،لیبیا اور فلسطین (91 ویں) ، سوڈان، اور ایران (90 ویں نمبر پر) پاکستان کے مقابلے میں زیادہ طاقت ور پاسپورٹ قرار پائے ہیں۔
جبکہ دوسری جانب سال 2023 میں ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس پاکستان مصطفیٰ جمال قاضی نےپاسپورٹ آفس کراچی کا دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس پاکستان مصطفیٰ جمال قاضی نے بتایا تھا کہ سال 2023 میں 65 لاکھ پاسپورٹ جاری کیے جاچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2027 سے پاکستان میں ای پاسپورٹ کا اجراء لازمی طور پر ہوجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔