پاکستان کی جانب سے امداد کی تیسری کھیپ غزہ کی جانب بھیج دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق قاہرہ میں موجود پاکستانی سفارت خانے نے تصدیق کی ہے کہ غزہ کیلئےپاکستان کی امداد کی تیسری کھیپ مصر پہنچادی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سفارتخانے کے حکام نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھیجی گئی امدادالعریش انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچائی جا چکی ہے۔
پاکستان کا ایک خصوصی فوجی طیارہ بیس ٹن انتہائی ضروری ضرورت کا انسانی اور طبی امداد لے کر مصر کے العریش بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچا ہے،اطلاعات کے مطابق امدادی سامان غزہ کے عوام کے لیے بھجوایا گیا تھا, بتایا جا رہا ہے کہ مصر میں پاکستانی سفارتخانے کے عہدیداروں نے سامان کو مصری ہلال احمر سوسائٹی کے حوالے کیا۔
پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ پاکستان اب تک غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کیلئے دو سو ٹن سے زیادہ انسانی اور طبی امداد پہنچا چکا ہے, کہا گیا کہ پاکستان مستقبل میں بھی فلسطینیوں کو بنیادی طور پر درکار امدادی امداد فراہم کرتا رہے گا۔