بارشیں نا ہونے کی وجہ سے ملک میں موسمی بیماریوں کا تناسب بڑھتا جا رہا ہے۔ بارشیں نا ہونے کی وجہ سے خشک کھانسی، نزلہ اور زکام جیسے امراض عام ہو رہے ہیں۔ موسمی پیٹرن میں تبدیلی کے باعث ملک میں بارشیں نہیں ہو رہیں، اسی حوالے سے نگران حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ لاہور میں مصنوئی بارش برسائی جائے۔
مصنوئی بارش برسانے کا ایک کامیاب تجربہ لاہور میں کیا جا چکا ہے۔ نگران حکومت نے ایک بار پھر فیصلہ کیا ہے کہ لاہور میں ایک بار پھر سے مصنوئی بارش برسائی جائے۔ پاکستانی نجی ٹی وی چینل کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے مصنوعی بارش برسانے والی ٹیم نے ملاقات بھی کی ہے ٹیم کی سربراہی احمد الکمال کر رہے تھے۔
تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے سموگ میں کمی کیلئے مصنوعی بارش برسانے والی متحدہ عرب امارات کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سموگ میں کمی لانے کیلئے ایک بار پھر مصنوعی بارش کی کوشش کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی کلاؤڈ سیڈنگ ٹیم مطلوبہ بادل آنے پر مصنوعی بارش برسانے کی کوشش کرے گی۔