کھاد کی کمی کو پورا کرنے کے لیے آذربائیجان سے کتنی بوریاں کھاد منگوائی جا رہی ہے؟ ملک بھر میں کسانوں کو کھاد کی قلت کا سامنہ تھا، کسان متعدد بار کھاد کی قلت کی وجہ سے پریشانی کے باعث شکائت کرتے بھی دکھائی دیے، کسانوں کا کہنا تھا کہ کھاد صرف بڑے درجے کے کسانوں کو مل رہی ہے، کھاد فروش مہنگے داموں کھاد فروخت کر رہے ہیں اسکے علاوہ کھاد بلیک میں رکھی گئی ہے جسکی وجہ سے کسانوں کو کافی نقصان ہو رہا ہے۔
پچھلے کئی روز سے کسان کھاد کی کمی اور قیمتوں کے حوالے سے شکایات کر رہے ہیں ، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آذ ربائیجان باہمی سرکاری انتظامات کے تحت پاکستان کو ربیع فصل کی ضروریات پوری کرنے کے لئے 2 لاکھ ٹن یوریا کھاد فراہم کررہا ہے ۔
پاکستانی نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزارت فورڈ سیکیورٹی کے ایک سینئر افسر کا کہنا ہے کہ یوریا ادائیگی کے طریقے کار کی بنیاد پر پاکستان حاصل کرے گا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آذ ربائیجان کی سرکاری کمپنی سو کاریوبی کسی سودی ضمانت کے بغیر یوریا فراہم کررہی ہے ۔ مذکورہ ذمہ دار نے مزید بتایا کہ آذ ر بائیجان آسان شرائط پاکستان کو گزشتہ دسمبر میں بھی 1 لاکھ ٹن یوریا فراہم کر چکا ہے ۔