نگران وزیر توانائی نے بجلی کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنا دی۔ نگران وزیر توانائی محمد علی نے بتایا ہے کہ نگران حکومت بہت بڑا کام کرنے جارہی ہے جس میں سے ایک یہ ہے کہ صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت کم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر صنعت ترقی کرے گی تو ملک میں ڈالر آئے گا جس سے مہنگائی کم ہو گی اور عوام خوشھال ہوں گے۔
پاکستانی نجی ٹی وی چینل کےمطابق نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا کہ دو تین کام ہم نگران حکومت میں کرنے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ابھی نگران حکومت کے پاس 7 یا 6 ہفتے ہیں۔ اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ ہم صنعتوں کے لیے اہم کام کر کہ جائیں۔ صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی کی جائے گی جس کے نتیجے میں صنعتیں ہی پھر گھروں کیلئے سستی چیزیں فراہم کر سکیں گی۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ہمارے منصوبے میں گردشی قرض میں کمی اور یوریا کھاد قیمت میں کمی بھی شامل ہے۔نگران وزیر توانائی نےکیپیسٹی پیمنٹس کے حوالے سے کہا کہ کیپیسٹی پیمنٹس کا معاملہ نگران حکومت اپنے دور میں مکمل حل تو نہیں کر پائے گی تاہم اس کے حل کیلئے روڈ میپ ضرور دے کر جائے گی۔