پاکستانی ٹک ٹاک کے گولوکار چاہت فتح علی خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے۔ گلوکار چاہت فتح علی خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر انہوں نے کہا کہ دوہری شہریت کو جواز بناکر میرے کا غذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے ہیں۔ میرے کاغذات مسترد کرنے پر مجھے حیرت ہو رہی ہے۔ جبکہ پاکستانی قانون دو شہریتوں کی اجازت دیتا ہے۔
خیال رہے کہ چاہت فتح علی خان نے لاہور کے حلقہ این اے 128 سے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا رکھے تھے۔ ڈی آر او کی جانب ان کے کاغذات مسترد کردیئے گئے تھے۔چاہت فتح علی خان نے کہا کہ ریٹرننگ افسر کے فیصلے پر حیرت ہو رہی ہے، میں پاکستانی قانون کے مطابق دو شہریتیں رکھ سکتا ہوں۔
واضح رہے اس سے قبل چاہت فتح علی خان اپنے سیاسی منشور کا بھی اعلان کر چکے تھے۔کا غذات نامزدگی مسترد ہونے پر انہوں نے کہاکہ 1کروڑ اوورسیز پاکستانی ہر مہینے کروڑوں ڈالر پاکستان بھیجتے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ تارکین وطن کیلئے خصوصی قانون سازی ہونی چاہئے۔