نگران حکومت نے شہریوں کو بڑی خوش خبری سنا دی ہے۔ حکومت کی جانب سے لائسنس بنوانے والے شہریوں کو بڑا ریلیف دے دیا گیا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے خوشخبری سنائی ہے کہ 9جنوری تک ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں پر فیس میں اضافہ کا اطلاق نہیں ہوگا، 9جنوری تک شہری پرانی فیس ادا کرکے لائسنس بنوا سکتے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اپ گریڈیشن کے بعد صوبے کے 36تھانوں کا ورچوئل افتتاح کردیا ہے،تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تھانہ گلشن اقبال کی عمارت کا بھی باضابطہ افتتاح کیا۔
واضح رہے اس سے قبل نگران حکومت کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی فیس میں اضافے کا اعلان کیا گیا تھا۔ پنجاب کی نگران حکومت نے نئے سال کے آغاز کے ساتھ لائسنس فیس میں ہوشربا اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔تفصیلات کے مطابق نگران حکومت نے فیس میں نا صرف اضافہ کیا ہے بلکہ اضافے کے ساتھ ساتھ فیس پانچ سال کی بجائے سالانہ بنیادوں پر وصول کرنے کا بھی کہا تھا۔
بتایا جا رہا تھا کہ یکم جنوری 2024 سے لرننگ لائسنس کی فیس کو 60 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دیا جائے گا اور یہ فیس 1 سال کیلئے ہو گی ، مزید برآں موٹر سائیکل یا رکشے کے مالکان کو لائسنس کی فیس کی مد میں ہر سال 500 روپے ادا کرنے ہوں گے جبکہ اس سے قبل ہر 5سال کے بعد 550 روپے فیس لاگو تھی