نئے سال کے آغاز پر کوئی جشن نہیں منایا جائے گا۔ نگران وزیر اعظم کے کہنے پر نئے سال کی تمام تر تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں۔ نئے سال کی آمد پر تقریبات منسوخ کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق سال 2024 کی آمد پر کسی قسم کا جشن نہیں منایا جائے گا۔
تمام تقریبات منسوخ کرنے کاس مقصد فلسطینیوں سے اظہار یکجیتی کرنا ہے۔ امت مسلمہ پر یہ ایک مشکل گھڑی ہے۔ جب فلسطینی بھائی مظالم کی چکی تلے پس رہے ہیں۔ ایسے میں بحثیت مسلم ملک ہمیں نئے سال کی آمد پر تفریحاتی تقریبات کے انعقاد سے گریز کرنا چاہیے۔
نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے نئے سال کی تمام تقریبات پر پابندی کی ہدایات جاری کیں ہیں۔ جاری کردہ ہدایات پر عمل کرتےہوئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے تمام تقریبا ت کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔