الیکشن کمیشن نے بلے کا نشان بحال کرنے کے حوالے سے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی ہے۔پاکستانی نجی ٹی وی چینل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بلے کے نشان سے متعلق فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی ہائیکورٹ میں نظر ثانی درخواست وکیل محسن کامران نے جمع کرائ ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس سے قبل پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے درخواست میں ہائیکورٹ سے حکم امتناع ختم کرنے اور کیس کیلئے ڈویژنل بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی ہے۔
یاد رہے الیکشن کمیشن نے بلے کا نشان واپس کرنے پر عدالتی حکم چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کو بلےکا نشان واپس کرنے کا حکم چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن پشاور ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنے کا کہا تھا۔ پی ٹی آٸی کو بلے کا انتخابی نشان دینے کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس بھی ہوا تھا۔