عوام پر بجلی بم گرانے کا فیصلہ منظور ہو گیا۔ حکومت نے عوام پر ایک نیا بجلی بم گرانے کے فیصلے کی منظوری دیے دی ہے۔ بجلی کی قیمت میں اب مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ بجلی مہنگی کرنے پر نیپرا اتھارٹی نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے اور اب صارفین سے اپریل تا ستمبر تک استعمال کی گئی بجلی پر سہ ماہی ایڈجسمنٹ کے پیسے ریکور کیے جائیں گے۔ نیپرا کے مطابق کراچی کے صارفین سے اپریل ،مئی اور جون 2023 کہ 48 پیسے فی یونٹ جنوری تا مارچ میں وصول کیے جائیں گے۔
بتایا جا رہا ہے کہ جولائی اگست اور ستمبر 2023 کہ 1 روپے 24 پیسے فی یونٹ بھی یکم جنوری سے ریکور کیے جائیں گے۔ کراچی کے صارفین کے لیےبجلی کی قیمتوں میں اضافہ وفاقی حکومت کی درخواست پر کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں یہ اضافہ سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے ۔