موسمیاتی تبدیلیوں اور بہت ساری دوسری وجوہات کی بنیاد ملک بھر میں کئی امراض کے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جبکہ بہت سارے امراض جان لیوا بھی ثابت ہوئے۔ اسی کے پیش نظر صوبہ سندھ میں مختلف بیماریوں کی وجہ سے ہونے والی اموات کے اعداد و شماری جاری کر دیئے گئے ہیں۔ جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق صوبےمیں رواں سال ملیریا کے 5 لاکھ 59 ہزار 515 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال ملیریا کے 5 لاکھ 59 ہزار 515 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، رپورٹ ہونے والے کیسز میں سے 2 افراد کی اموات ریکارڈ ہوئیں ہیں۔2023 میں ڈینگی کے 2 ہزار 852 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے کسی بھی مریض کی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔ نیگلیریا کے صوبے میں 12 کیسز میں سے 11 اموات رپورٹ ہوئیں ہیں، تاہم ایک شخص صحتیات ہوا۔
سال 2023 میں کانگو وائرس کے 5 مریضوں میں سے 2 کی ہلاکت ہوئی، جبکہ 2022 میں ملیریا کے 4 لاکھ17 ہزار 213 کیسز میں 24 اموات ہوئیں تھیں۔2022 میں ہی ڈینگی کے 23 ہزار 274 کیسز میں 64 اموات ریکارڈ ہوئیں تھیں۔ 2022 میں نیگلیریا سے7 اموات ریکارڈ ہوئیں اور سی سی ایچ ایف کانگو وائرس سے 2022 میں 8 کیسز میں سے7 ہلاکتیں بھی ہوئی تھیں۔