الیکشن کمیشن نے بلے کا نشان واپس کرنے پر عدالتی حکم چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کو بلےکا نشان واپس کرنے کا حکم چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن پشاور ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کرے گا ۔ پی ٹی آٸی کو بلے کے انتخابی نشان کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس بھی ہوا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پشاور ہاٸی کورٹ کے فیصلے کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے پشاور ہائیکورٹ سے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات پر حکم امتناع ختم کرنے کی استدعا کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ سے ریلیف ملنے کا چانس بہت کم ہے۔ الیکشن کمیشن کے منعقدہ اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ کے پی کے 91 کوہاٹ 2 عرفان اللہ کی بطورِ ریٹرنگ آفیسر تعیناتی کے الیکشن کمیشن کے آرڈر کی معطلی کے معاملے کا بھی جائزہ لیا گیا۔
خیال رہے اس سے قبل پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو بلے کا نشان واپس کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان اسی حکم کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کر چکا ہے۔