آج سال 2023 کا آخری کاروباری دن ہے اور رواں سال کاروبار کے آخری دن سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپیہ مستحکم ہونے کی وجہ سے سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان آج بھی جاری ہے۔
پاکستانی نجی ٹی وی چینل کے مطابق کے ایس ای 100 انڈکیس 289 پوائنٹس اضافے سے 62 ہزار 341 پر پہنچ چکا ہےجو کہ گزشتہ روز 62 ہزار 52 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی ڈالر کی قیمت کم ہونے کی وجہ سے آئی ہے۔
دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں کمی رجحان، پاکستانی روپیہ مستحکم جبکہ ڈالر کی قیمت مزید کم ہو گئی ہے۔ ایکسچینج مارکیٹس میں امریکی کرنسی کی بے قدری ہونے لگی ہے۔ ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے امریکی کرنسی کی قدر کم ہو گئی ہے۔
پاکستانی نجی ٹی وی چینل کے مطابق سال 2023 کے آخری کاروباری دن کی شروعات پر انٹر بینک میں 53 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی خرید و فروخت 281 روپے 40 پیسے میں جاری ہے۔ خیال رہے گزشتہ روز بھی ڈالر مزید سستا ہو گیا تھا، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی واقع ہو گئی تھی۔ انٹر بینک میں ڈالر کاروبار کے دوران سستا ہو گیا تھا۔