سربراہ جمعیت علماء اسلام ف مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال ٹھیک نہیں ہے، 2 صوبے بدامنی کی زد میں ہیں۔ مولانا نے کہا کہ 8 فروری کے الیکشن کے لیے انتخابی مہم کے دوران اگر کوئی شہید ہوا تو اسکے ذمہ دار چیف الیکشن کمشنر ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ فاٹا میں کوئی پیش رفت نظر نہیں آرہی، فاٹا کے عوام کو سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے، کاغذات نامزدگی چھینے نہیں جانے چاہیے۔ ملک میں امن و امان کی صورتحال ٹھیک نہیں، 2 صوبے بدامنی کی زد میں ہیں، 8 فروری کے الیکشن کے لیے پاکستان تحریک انصاف سے زیادتی نہیں ہو رہی نمایاں کیا جا رہا ہے۔
مولانا نے کہا کہ اگر چیف الیکشن کمشنر نے عدالت کے حکم پر انتخابات کا شیڈول جاری کرنا ہے تو الیکشن کمیشن کب آزاد ہوا، اگر الیکشن میں ہمارا ایک بھی کارکن شہید ہوا تو اس کے چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس ذمہ پاکستان دار ہوں گے۔