پنجاب کی نگران حکومت نے نئے سال کے آغاز کے ساتھ لائسنس فیس میں ہوشربا اضافہ کرنے کا کا فیصلہ کر لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق نگران حکومت نے فیس میں نا صرف اضافہ کیا ہے بلکہ اضافے کے ساتھ ساتھ فیس پانچ سال کی بجائے سالانہ بنیادوں پر وصول کی جائے گی ۔
بتایا جا رہا ہے کہ یکم جنوری 2024 سے لرننگ لائسنس کی فیس کو 60 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دیا جائے گا اور یہ فیس 1 سال کیلئے ہو گی ، مزید برآں موٹر سائیکل یا رکشے کے مالکان کو لائسنس کی فیس کی مد میں ہر سال 500 روپے ادا کرنے ہوں گے جبکہ اس سے قبل ہر 5سال کے بعد 550 روپے فیس لاگو تھی
اس کے علا وہ بتایا جا رہا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس فیس کو بڑھا کر 1800 روپے کر دیا گیاہے اور یہ فیس بھی سالانہ بنیادوں پر وصول کی جائے گی ، یاد رہے کہ اس سے قبل 5 سال کیلئے گاڑی کی لائسنس فیس 950 روپے تھی جس میں حیران کن اضافہ کر دیا گیا ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق ہیوی ٹرانسپورٹ کیلئے سالانہ فیس کو 400 روپے سے بڑھا کر 2 ہزار روپے کر دیا گیاہے ۔ یہاں پر یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ لائسنس فیس میں اضافہ 20 سال بعد پہلی مرتبہ کیا گیاہے ۔