شوبز کو خیر باد کہنے کے بعد نور بخاری نے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو چھوڑنے والی نور بخاری بھی انتخابی میدان میں اتر آئیں ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ نور بخاری استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے الیکشن میں حصہ لیں گی۔
نور بخاری نے آئی پی پی کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشست کے لیے کاغذات جمع کروا دیئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نور بخاری کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نور بخاری کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے خود پنجاب الیکشن کمیشن آفس گئیں تھیں۔
جبکہ دوسری جانب پاکستانی مشہور ٹک ٹاکر صندل خٹک نے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ صندک خٹک نے کرک سے مخصوص نشست پر انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔
صندل خٹک کا کہنا تھا کہ ہمارے آبائی علاقے میں کئی مسائل ہیں، انہوں نے کہا ہمارے علاقے میں سڑکیں ادھوری بنا کر چھوڑ دی گئی ہیں، میں ان مسائل کا حل چاہتی تھی۔ لیکن اب ان مسائل کو حل کرنے کے لیے خود انتخابی میدان میں اتر آئی ہوں۔ صندل خٹک نے کہا کہ اب اپنے علاقے کی بہتری کے لیے میں خود کام کرانا چاہتی ہوں۔