شاہ محمود قریشی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا ہے۔ عدالت نے شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی ہے ۔ عدالت نے شاہ محمود قریشی کو جوڈیشل کر دیا ہے۔ عدالت نے رہنما تحریک انصاف کے جسمانی ریمانڈ کے حوالے سے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا ۔ عدالت نے شاہ محمود قریشی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
جوڈیشل کمپلیکس میں وکلاء کی جانب سے رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کے حق میں نعرے بازی کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ پولیس بکتر بند گاڑی میں شاہ محمود قریشی کو لے کر روانہ ہو گئی ہے۔ پولیس نے رہنما پی ٹی آئی کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا تھا۔ سابق وزیر خارجہ کو پولیس اہلکاروں نے ہتھکڑیاں لگا کر عدالت پیش کیا تھا، شاہ محمود قریشی کو بکتر بند گاڑی میں جوڈیشل کمپلیکس لایا گیا جہاں پولیس نے شاہ محمود قریشی کو ڈیوٹی مجسٹریٹ سید جہانگیر علی کی عدالت میں پیش کیا۔
خیال رہے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی 12 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی تھی۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق شاہ محمود قریشی کیخلاف مقدمات میں جی ایچ کیو اور آرمی میوزیم پر حملہ شامل تھے، اسکے علاوہ حساس ادارے کے دفتر پر حملہ، میٹرو بس سٹیشن جلانے کے مقدمات بھی شامل تھے۔
تفصیلات کے مطابق بتایا جا رہا تھا کہ پولیس کی جانب سے سانحہ9 مئی میں شاہ محمود قریش کیخلاف راولپنڈی میں 12مقدمات درج کیے گئے تھے،پولیس کی جانب سے استدعا کی گئی تھی کہ تمام مقدمات میں ایک ساتھ تفتیش کی اجازت دے دی جائے،تمام 12مقدمات میں 2جنوری تک جسمانی ریمانڈ کی استدعا بھی کی گئی تھی۔