بہت سی فلموں میں دکھایا گیا ہے کہ ربورٹ ایک دن پوری دنیا پر قبضہ کر لیتے ہیں اور پھر یا تو انسانوں کو اپنا غلام بنا لیتے ہیں یا بالکل ہی انکو دنیا سے ختم کر دیتے ہیں۔ دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیکنالوجی گرو ایلون مسک خود بھی کہہ چکے ہیں کہ مصنوعی ذہانت ایک دن انسانوں کو ختم کر سکتی ہے۔
ایلون مسک کی اپنی گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کی ایک فیکٹری میں ایک ربوٹ نے ایک انجئنئر کو حملہ کر کے زخمی کردیا۔ ٹیسلا کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق گاڑیوں کی اسمبلی لائن میں ایک ربوٹ گاڑیوں کے پارٹس ایک جگہ سے دوسری جگہ رکھنے پر مامور تھا، ایسے میں جب ایک انجنئیر اس ربوٹ کے سافٹ وئیر میں کچھ تبدیلیاں کر رہا تھا تو اس ربوٹ نے انجنئیر پر حملہ کردیا۔
دستاویزات کے مطابق یہ واقعہ 2021 میں پیش آیا تھا لیکن اسے رپورٹ اب کیا گیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق ٹیسلا میں کام کرنے والے ہر 21 میں سے ایک ملازم فیکٹری میں کام کرتے ہوئے زخمی ہوتا رہتا ہے۔ کچھ ہفتے قبل خبر آئی تھی کہ ایلون مسک کی دوسری کمپنی سپیس ایکس میں ایلون مسک نے ملازمین کو مسلسل کام کرنے پر مجبور کیا اور اس دوران درجنوں ملازمین زخمی ہو گئے تھے۔