پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر خانقاہ ڈوگراں میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے تین نوجوان جان کی بازی ہار گئے۔ ٹک ٹاک بنانے والے موٹر سائیکل پر سوار تھے اور انکی ٹکر ایک کار سے ہو گئی تھی جسکے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ شیخوپورہ کی تحصیل خانقاہ ڈوگراں کا مشہور ٹک ٹاکر محمد انس صائم اپنے ماموں عرفان اور دوست کے ہمراہ وزیرآباد جارہا تھا۔ جاتے ہوئے راستے میں ٹک ٹاک بنانے کا خیال آیا اور ٹک ٹاک بناتے ہوئے انکا موٹرسائیکل بے قابو ہو گیا۔ جسکے نتیجے میں موٹر سائیکل سامنے سے آنے والی کار کے ساتھ ٹکرا گئی اور سنگین حادثہ پیش آگیا۔جائے حادثہ پر پہنچنے والے ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک بناتے ہوئے محمد انس صائم کی موٹر سائیکل کار سے ٹکرانے کے نتیجے میں تینوں نوجوان شدید زخمی ہوگئے اور بعد میں تینوں افراد زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔
خیال رہے کے ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنا کر وائرل ہونے کہ شوق نے ماضی میں بھی کئی انسانوں کی قیمتی جانیں لی ہیں۔ ٹک ٹاک کے شوقین حضرات ویڈیو کو منفرد بنانے ک چکر میں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اسی طرح کا افسوسناک واقع خانقاہ ڈوگراں میں پیش آیا ہے۔