پی ٹی آئی وکلاء نے ریلی کی صورت میں کینٹ کورٹ لاہور جانے کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے کل این اے 122 لاہور سے کاغذات کی سکرونٹی کا عمل کیا جائے گا۔
پاکستان تحریک انصاف کے قانونی مورچوں پر جنگ کرنے والے وکلا حضرات کا ایک ریلی کی صورت ،یں کینٹ کی طرف جانے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔
تفصیلات کے مطا بق بتایا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی وکلا برادری آر او آفس کینٹ لاہور جائے گی۔ یاد رہے کہ عمران خان نے اڈیالہ جیل میں کاغذات نامزدگی پر دستخط کردیے تھے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے اڈیالہ جیل میں اپنےکاغذات نامزدگی پر دستخط کردیےتھے۔ کاغذات نامزدگی بانی پی ٹی آئی کے وکیل رائے محمد علی اڈیالہ جیل لے کرگئے تھے۔ رائے محمد علی کے مطابق بانی پی ٹی آئی میانوالی،لاہور اور اسلام آباد سے الیکشن لڑیں گے۔