شہر قائد صوبہ سندھ کے دارلخلافہ رونقوں کے شہر کراچی میں ایک موبائلوں کی دکان پر آگ بھڑک اٹھی۔ اس اچانک بھڑکنے والی آگ نے کئی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ دکان میں لگنے والی اس آگ نے مقامی تاجروں نے مالی اعتبار سے خاصہ بڑا دھچکا دیا ہے۔
چیئرمین الیکٹرونکس ڈیلر ایسوسی ایشن منہاج گلفام نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ صدر موبائل مارکیٹ میں آگ لگنے سے کروڑوں روپے کی مالیت کا نقصان ہوا ہے، آتشزدگی کے باعث شاہ جہان مارکیٹ، بسم اللّٰہ مارکیٹ اور اس سے متصل مارکیٹ میں بھی آگپھیل گئی۔ تفصیلات کہ مبابق بتایا جا رہا ہے کہ مارکیٹ میں تنگ گلیوں کی وجہ سے آگ پھیلی اور کراچی کی اس مارکیٹ میں ایک دکان کے بلکل ساتھ دوسری دکان ملی ہوئی ہے جس کی وجہ سے آگ کے پھیل جانے کے امکانات میں اضافہ ہوا اور زیادہ نقصان کی شرح بھڑ گئی۔
تاہم اطلاعات کے مطبق بتایا جا رہا ہے کہ اچانک لگنے والی آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 10 گاڑیوں کی مدد سے موبائل مال کی آگ پر قابو پایا گیا جہاں اب کولنگ کا عمل جاری ہے، مزید یہ کہ تا حال صدر موبائل مارکیٹ میں آگ لگنے کی وجوہات واضح طور پر سامنے نہیں آئیں۔