پاکستانی ٹینس سٹار نے پڑوسی ملک کی مودی سرکار کو قیمتی مشورے سے نواز دیا۔ اعصام الحق نے کہا کہ ڈیوس کپ کے ساتھ ساتھ بھارت اپنی کرکٹ کی ٹیمیں بھی پاکستان بھیجے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمسایہ ملک اپنی ٹیموں کو کھیلنے کے لیے پاکستان نہیں بھیجتا تو بھارت ذہن نشین کر لے کہ یہ ایک بڑی غلطی ہو گی جو بھارت کرے گا۔
اعصام الحق نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان وہ ملک ہے جو کھیلوں سے بہت پیار کرتا ہے۔ بھارت کی اپیل جس میں ڈیوس کپ پاکستان میں نا کروانے کا کہا گیا تھا پاکستانی ٹینس سٹار نے اس اپیل پر ردعمل دیا اور بہت عمدہ الفاظ میں بتایا کہ پاکستان کے لیے کھیلوں کی بہت اہمیت ہے۔ اور پاکستان تمام کھیلوں کی قدر کرتا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت نے الیکشن کی وجہ سے حالات کی کشیدگی کو بنیاد بنا کہ کہ اپیل کی تھی ڈیڈیوس کپ پاکستان میں نا کروایا جائے۔ اعصام الحق نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی وجہ سے پاکستان مین امن ہے۔ اس لیے دنیا بھر سے کھلاڑی پاکستان کھیلنے کے لیے آسکتے ہیں۔