سپریم کورٹ آفس نے بانی پٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست پر اعتراض عائد کردیا ہے میڈیا اطلاعات کے مطابق توشہ خانہ کیس کا فیصلہ معطل کرنے کے لیے دائر کی گئی بانی پی ٹی آئی کی اپیل واپس دے دی گئی ہے۔ سپریم کورٹ دفتر نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی درخواست پر اعتراض عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ اپیل کے ساتھ لف کیے گئے کاغذات نا مکمل ہیں۔ ذرائع کے مطابق تمام متعلقہ دستاویزات کے ساتھ اپیل پہلے مہینے کی چھ تاریخ تک دائر کی جا سکتی ہے۔
تاہم ذرائع کے مطابق بتایا جا رہا کہ عمران خان نے اپیل مسترد ہونے کا حکم چیلنج کر دیا ہے، توشہ خانہ کیس میں اپیل اسلام آباد ہائی کورٹ سے مسترد ہونے کہ بعد سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست دائر کرنے کا مقصد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دلوانا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ یہ بہت بڑی زیادتی ہے جب الیکشن سر پر ہوں اور ملک کی بڑی پارٹی کے سربراہ کو الیکشن سے محروم رکھا جائے۔ ہائی کورٹ کی جانب سے 9 صفحات پر مبنی فیصلہ سنایا گیا جسکے مطابق عمراں خان تا حال نا اہل ہیں۔