پنجاب کے سابق وزیر اعلٰی چوہدری پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز چوہدری کے دل میں تکلیف کے باعث انہیں جیل سے ہسپتال بھیجا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پرویز چوہدری کے دل میں گزشتہ رات سے تکلیف تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے صدر کو راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں منتقل کیا گیا ہے۔
سابق وزیر اعلٰی کا جیل میں بھی طبعی معائینہ کیا جاتا رہا ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی کے سینے میں انفیکشن بھی ہوا تھا۔ چند روز قبل بھی پرویز الٰہی کی جیل میں طبیعت خراب ہوئی تھی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ پی آئی سی ہسپتال میں سابق وزیر اعلٰی کا ڈاکٹروں نے طبعی جائزہ لیا تھا اور تمام ضروری ٹیسٹ بھی کروائے تھے۔ اسکے بعد بھر اگلے دن ہی چوہدری پرویز الٰہی کے ذاتی معالج کو جیل میں ملاقات کی اجازت دے دی گئی تھی۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیر اعلٰی کے ذاتی معالج کو کل ہی ملنے کی اجازت دی تھی۔