پچاس افراد کو قتل کرنے والا بد ترین دہشت گرد چنیوٹ میں مارا گیا۔ دہشت گردی کرنے والے کے سر کی قیمت پچیس لاکھ روپے مقرر کی جا چکی تھی ، 50 افراد کا قاتل اپنے ساتھی سمیت مقابلے میں مار دیا گیا سی ٹی ڈی نے کاروائی کر کے فیصل آباد میں آئی ایس آئی کے دفتر پر حملہ کرنے والے اور 50 لوگوں کا قتل کرنے والے دہشت گرد کو مقابلے میں مار دیا۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق انٹیلیجیس بیسڈ کاروائی چنیوٹ میں کی گئی۔ مقابلے میں دہشت گرد نے مزاہمت کی جسکے نتیجے میں فائیرنگ کا تبادلہ ہوا اور وہ مارا گیا۔
اطلاعات کے مطابق مضنفر ندیم 2011 سے مفرور تھا۔ حکام کے مطابق کئی اداروں کو اسکی تلاش تھی۔ مضنفر ندیم کے ساتھ اسکا ایک ساتھی بھی مارا گیا ہے جسکی شناخت کی کاروائیاں جاری ہیں۔ مارے جانے والے دہشت گرد کے کئی نام اور شناختیں تھیں۔ غضنفر ندیم کے سر کی قیمت 25 لاکھ مقرر کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق دہشت گرد فیصل آباد میں آئی ایس آئی سمیت 11 بڑی کاروایئؤں میں ملوث تھا۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ غضنفر ندیم کی موت سے دہشت گردی کے مزید واقعات میں کمی متوقع ہے۔ حکام کے مطابق دہشت گرد نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خود کش حملے سمیت ایک تشیع افراد کی ٹارگٹ کلنگ بھی کی تھی۔ مزید یہ کہ کاروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے جدید گولہ بارود اور اسلحہ بھی قبضہ میں لیا گیا ہے۔