پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئۓ۔اسلام آباد، پنڈی، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے ساڑھے پانچ بجے محسوس کیے گئے ہیں زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل تک 4.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق زلزلے کی گہرائی 16 کلومیٹر تک ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز جنوب مغربی کشمیر بتایا جا رہا ہے۔
مذکورہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کرنے کے بعد علاقہ مکین نیند سے بیدار ہوئےاور اکثر لوگ سخت سردی میں کلمہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے اور خدا کو یاد کرنے لگے۔
اطلاعات کے مطابق زلزلےکی شدت گہرائی کے باوجود بھی پنجاب، کشمیر ،راوالپنڈی اور اسلام آباد میں کوئی جانی نقصان دیکھنے کو نہیں ملا۔ واضح رہے ان علاقوں میں پہلے بھی زلزلے کے جھٹکے اور تباہ کاریاں دیکھنے کو ملتی رہی ہیں۔ لیکن فضل خدا سے اس بار کوئی انسانی جان کا نقصان نہں ہوا۔