سٹیٹ بینک نے سوموار کے روز تعطیل کا اعلان کردیا، پیر کے روز تمام بینک بند رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان نے یومِ قائدِاعظم اور کرسمس کے موقع پر تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ سٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق ملک بھر کے بینکس اور دیگر مالیاتی ادارے 25 دسمبر کو بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ 23 اور 24 دسمبر کو بھی ہفتہ وار چھٹیوں کے باعث بینک بند ہوں گے۔
دوسری جانب حج درخواستوں کی وصولی کا آج آخری روز ہے البتہ سپونسرشپ سکیم کے تحت حج کی درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں 7 روز کی توسیع کردی گئی ہے اور بیرون ملیک پاکستانی اپنی یا پاکستان میں موجود اپنے کسی عزیز کیلئے سپانسرشپ سکیم میں اپلائی کر سکتے ہیں۔ پاکستانی شہری صرف پاکستانی پاسپورٹ پر سرکاری سکیم کے تحت حج کیلئے اپلائی کر سکتے ہیں۔
دوسری جانب کئی ماہ بعد پہلی بار ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 7 ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آ گئے ہیں، ایک ہفتے کے دوران ڈالرز ذخائر میں بڑی کمی ہونے سے ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر بھی سوا 12 کروڑ ڈالرز کی سطح سے نیچے آ گئے ہیں۔ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 136 ملین ڈالر کی کمی سے 12.068 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔