نئے لرنر لائسنس کیساتھ ساتھ شہریوں کی سہولت کیلئے اب لرنر لائسنس کی آن لائن تجدید کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔ چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ فیصل یوسف کا کہنا ہے کہ پنجاب آئی ٹی بورڈ کے جدید سسٹم کی بدولت شہریوں کو دفاتر کے چکروں اور لمبی قطاروں سے نجات ملی ہے۔اب شہری شناختی کارڈ کی فرنٹ بیک، اپنی تصویر اور درست کوائف پورٹل پر اپلوڈ کریں اور اپنے لرنر پرمٹ کی تجدید کروائیں۔
انکا مزید کہنا تھا غلط معلومات پر قانونی کارروائی ہو سکتی ہے۔ آن لائن فیس ادا کر کے لرنر لائسنس ڈاؤن لوڈ اور پرنٹ کیا جا سکتا ہے۔ ریگولر لائسنس کی تجدید ،ڈپلیکیٹ اور انٹرنیشنل لائسنس کو بھی آن لائن کر رہے ہیں۔ ویب سائٹ کے ذریعے نیا لرنر لائسنس حاصل یا تجدید کرائی جا سکتی ہے۔ آن لائن کے علاوہ شہری تمام پولیس سٹیشنز، خدمت مراکز اور ای خدمت مراکز سے بھی لرنر لائسنس بنوا سکتے ہیں۔
آپ بھی لرنر پرمٹ بنوانے یا ایکسپائرہوچکے پرمٹ کو ری نیو کروانے کیلئے ابھی نیچے دی گئی ویب سائٹ پر اپلائی کر کے فورا نیا پرمٹ حاصل کریں۔