کئی روز تک مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہو گئی۔ صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونے کے نرخ گر گۓ۔ عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت کم ہونے کے بعد پاکستان میں سونا 500 روپے فی تولہ سستہ ہو گیا۔
ایک تولہ سونا 2لاکھ 18ہزار روپے کا ہوگیا،10گرام سونا 428روپے کم ہو کر 1لاکھ 86ہزار 900روپے کا ہے۔ دوسری جانب انٹرنیشنل منڈی میں سونے کی قدر میں 5ڈالر کم ہوکر 2035ڈالر فی اونس ہے،پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20ڈالر پریمیم شامل کرکے 2055ڈالر فی اونس ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ہو گیا ہے اور ڈالر 283 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 25 پیسے کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد ڈالر 284.25 روپے کا ہو گیا ہے ۔
سٹاک مارکیٹ میں آج بھی مندی کا رجحان رہا اور کاروبار شروع ہوا تو 100 انڈیکس 62 ہزار 448 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر میں 156 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 62 ہزار 291 پوائنٹس پر آ گیا ۔