عدالتی پیشی پر شیخ رشید کی تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ سے ملاقات ہو گئی۔ شیخ رشید نے این 56 اور 57 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔ شیخ رشید نے کہا ہے کہ این اے 56 اور 57 میں پی ٹی آئی میری حمائیت کرے گی، سابق وزیر داخلہ کہتے ہیں کہ اعوامی مسلم لیگ پارٹی کی جانب سے الیکشن لڑوں گا۔ اس حوالے سے میں نے پاکستان تحریک انصاف کی حمائیت بھی حاصل کر لی ہے۔
شیخ رشید کہتےہیں کے میں نے کسی کے خلاف کوئی پریس کانفرنس نہیں کی۔ دوسری جانب شیخ رشید کی پاکستان تحریک انصاف کے اہم راہنما سے بھی ملاقات ہوگئی ہے۔ شیخ رشید کہتے ہیں کے میرے مقابلے میں پی ٹی آئی کا کوئی امیدوار نا ہی ہو تو زیادہ بہتر ہے کیونکہ ماضی میں میں نے پی ٹی آئی کے لیے بےتحاشہ قربانیاں دی ہیں۔ انھوں نے ہار جیت کا فیصلہ اللہ پر چھوڑتے ہوۓ کہا کے قلم اور دوات کے سر پرالیکشن لڑوں کا ۔ میں نے ھمیشہ کھری اور سیدھی بات کی ہے۔ جبکہ سابق وزیر اعلی پنجاب نے کہا کے میں پی ٹی آی کی جانب سے تین حلکوں میں الیکشن لڑوں گا۔ پوری کوشش کریں گے شیخ رشید کو جتوانے کی، آخر کو شیخ رشید کے ساتھ ہمارے پرانے تعلقات ہیں۔