ستحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لیں گے،تفصیلات کے مطابق عبدالعلیم خان کے لیے لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 119اور پنجاب اسمبلی کے دو حلقوں پی پی 149اور پی پی 150کے لیے ان کی لیگل ٹیم نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ہیں۔عبدالعلیم خان ان تینوں حلقوں کے لیے آج الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں۔
دوسری جانب استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے پارٹی ممبران کو فوری طور پر کاغذات نامزدگی حاصل کرنے اور جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے انہوں نے ڈویژنل صدور کو قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواران کے لیے باہمی رابطے اور معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی تاکید کی ہے صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان نے پارٹی ممبران سے کہا ہے کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ یہ کسی اور معاملے کا انتظار نہ کریں اور بر وقت کاغذات کی وصولی اور جمع کرانے کو یقینی بنائیں۔
عبدالعلیم خان نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لیے خواتین کی 5فیصد نمائندگی کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اسی طرح خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے استحکام پاکستان پارٹی نے درخواستیں پہلے ہی طلب کر رکھی ہیں جن پر حتمی فیصلہ پارٹی کرے گی،صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے سینٹرل ایگزیکٹوو کمیٹی کے اراکین کو بھی عام انتخابات کے لیے ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔