حکومت پنجاب کا تجاوزات مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ نگران وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر جاری انسداد تجاوزات آپریشن کا آج دوسرا روز ہے جبکہ آپریشن کے پہلے روز بڑی تعداد میں گرفتاریاں، جرمانے اور تجاوزات قبضے میں لی گئیں۔ ضلعی انتظامیہ، بلدیہ عظمیٰ پولیس، ایل ڈی اے اور دیگر اداروں کی ٹیمیں مزید آپریشن کیلئے تیار ہیں جبکہ آپریشن کا شیڈیول جاری کردیا گیا ہے۔
ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا ہے کہ راوی زون میں سرکلر روڈ پر بھاٹی گیٹ سے دہلی دروازے تک انسداد تجاوزات آپریشن کیا جائے گا۔ اقبال زون میں ملتان چونگی سے ٹھوکر تک آپریشن شروع ہوگا۔ نشتر زون میں شہنگائی پل سے پل بندیانوالا تک علاقے آپریشن میں شامل ہیں۔ شالیمار زون میں علامہ اقبال روڈ پر دھرمپورہ تا ریلوے سٹیشن تک علاقے شامل ہیں۔ سمن آباد زون میں ایل او ایس نالے کے اطراف میں آپریشن کیا جائے گا۔
ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے مزید بتایا ہے کہ کسی بھی مزاحمت کی صورت میں سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ ازخود تجاوزات کا خاتمہ کریں اور اپنے قیمتی سامان کو نقصان سے بچائیں۔