مہنگائی کی چکی میں پسے ہوۓ اعوام کے لیے ایک اور بجلی بم گرانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا۔ لوڈشیڈنگ کے باوجود بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تیاریاں مکمل کرنے پر بات ہو رہی ہے۔ذرائع کے مطابق بجلی کی فی یونٹ قیمت میں چار روپے چھیاستھ فیصد پیسے بڑھوتری کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے سے متعلق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی میں درخواست دے دی گئی ہے، درخواست پر 27 دسمبر کو نیپرا میں سماعت ہوگی، سی پی پی اے کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کی درخواست نومبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی ہے، اس فیصلے پر منظوری کی صورت میں صارفین پر 40 ارب سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔
دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ہو گئی ہے اور انٹر بینک میں ایک ڈالر 11 پیسے کمی کے بعد 282 روپے 90 پیسے کا ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز کے اختتام تک اسٹاک ایکسچینج بری طرح کریش کر جانے کے باعث 100 انڈیکس 63 ہزار پوائنٹس سے بھی نیچے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 2 ہزار 272 پوائنٹس کمی کے ساتھ 62 ہزار 833 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
پیر کے روز بھی اسٹاک ایکسچینج بدترین مندی کی زد میں رہی اور اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بعد 100 انڈیکس 935 پوائنٹس کمی کے ساتھ 65 ہزار 205 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔