اسلام آباد سکیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ اب سے چند منٹ قبل اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے دوران لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کے شدت پانچ اعشاریہ آٹھ ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 140 کلو میٹر زیر زمین تھی۔ زلزلے کا مین مرکز دودا مقبوضہ کشمیر تھا جبکہ مری اور آزاد کشمیر میں بھی زلزلہ کی جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی وجہ سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ 2 ماہ میں پاکستان میں کئی مرتبہ زلزلہ آیا ہے۔ چند روز قبل خضدار میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ اس سے چند روز قبل مالکنڈ میں زلزلہ آیا تھا البتہ حالیہ زلزلوں میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ علماء نے پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ ذکر اذکار اور نماز کی پابندی کی تاکید کی ہے اور توبہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔