پبلک ٹرانسپورٹرز نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر کرایوں میں کمی کر دی ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں مجموعی طور پر 10 فیصد تک کمی کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد بسوں، گاڑیوں، کوسٹروں سمیت تمام ذرائع ٹرانسپورٹ کے کرائے 10 فیصد کم کردیے گئے ہیں۔
آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن اور سیکرٹری آر ٹی اے رانا نوید کے درمیان اجلاس میں کرائے کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رانا نوید سیکرٹری آر ٹی اے نے کہا ہے کہ آئندہ پبلک ٹرانسپورٹ پر کرایہ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کیا جائے گا جبکہ تمام بسوں، ویگنوں اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ پر روٹ پرمٹ بھی آویزاں کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ 16 دسمبر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی تھی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹراسپورٹرز نے کرایوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پترول و ڈیزل سستا ہوگا تو اسکا فائدہ ٹرانسپورٹرز کو ہی ہوگا ہم کم قیمت میں سفری سہولیات فراہم کر سکیں گے جس سے زیادہ مسافر آئیں گے۔