اوکاڑی کے تھانہ اے ڈویژن کی حدود القدوس ٹاؤن میں گن پوائنٹ پر 12 سالہ گھریلو ملازمہ کے ساتھ زیادتی سنگین کا واقعہ پیش آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حسنین نامی شخص نے 12 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کے ساتھ ساتھ ویڈیو بھی بناتا رہا۔
متاثرہ لڑکی کی والدہ کی جانب سے تھانہ اے ڈویژن میں دائرہ کردہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کی 12 سالہ بیٹی کو ایک اوباش نوجوان حسنین نے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ خاتون نے بتایا کہ ملزم اس گھناؤنے فعل کی ویڈیوز بھی بناتا رہا ہے اور پھر اس نے ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر پانچ مرتبہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔
اوکاڑہ پولیس تھانہ اے ڈویژن نے لڑکی کی والدہ کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ لڑکی کو میڈیکل کے لیے ہسپتال منتقل کرکے میڈیکل حاصل کرلیا ہے۔ میڈیکل رپورٹ میں ڈاکٹر نے لڑکی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔پولیس نے دائر کردہ درخواست پر مقدمہ درج کرکے مفرور ملزم حسنین کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں۔