لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر شیر افضل خان مروت کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ آج لاہور ہائیکورٹ میں شیر افضل مروت کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے شیر افضل مروت کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ شیر افضل مروت کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست میں سرکاری وکیل نے عدالت میں جواب جمع کروایا۔
حکومت کی جانب سے خواجہ محسن عباس ایڈووکیٹ نے جواب جمع کروایا جس میں کہا گیا کہ شیر افضل مروت کی نظر بندی کے خلاف درخواست گزار متعلقہ فورم پر رجوع کریں۔ انہوں نے کہا کہ شیر افضل مروت کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن ڈپٹی کمشنر نے جاری کیا، شیر افضل مروت کی نظر بندی کے خلاف پہلے درخواست حکومت کو دیں۔
شیر افضل مروت کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت شیر افضل خان مروت کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست مسترد کرے۔ عدالت نے شیر افضل کی نظر بندی کے خلاف درخواست منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو شیورٹی بانڈ جمع کرانے کے بعد رہا کرنے کا حکم دیا۔