محکمہ موسمیات نے پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔ مغربی ہواؤں کا سسٹم پاکستان کے بیشتر علاقوں پر اثرانداز ہو گا جس کی وجہ سے کئی شہروں میں بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا باعث بن سکتا ہے۔ اس نئے سسٹم کے تحت بلوچستان کے پہاڑوں پر رواں موسم سرما کی پہلی برف باری کا بھی امکان ہے۔ سسٹم کے باعث 17 دسمبر اور 18 دسمبر کے دوران پنجاب اور خیبر پختون خوا میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں پہلی بار مصنوعی بارش ہو گئی ہے۔ مریدکے اور شاہدرہ میں مصنوعی بارش برسائی گئی، آج رات میں لاہور شہر میں مصنوعی بارش برسے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتاہیا ہے کہ آج پاکستان میں پہلی مصنوعی بارش ہوگئی ہے، متحدہ عرب امارات حکومت کی وجہ سے ہم مصنوعی بارش برسا سکے۔ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ مصنوعی بارش کیلئے 48 فلیئر فائر کیے گئے ہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فرسٹ فائر شاہدرہ اور مریدکے اطراف ہوئے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مصنوعی بارش میں الحمدللہ ایک روپیہ بھی نہیں لگا۔ ہفتے کی صبح بھی لاہوردنیاکادوسرا آلودہ ترین شہرتھا۔ لاہور کے 10 علاقوں میں ہلکی پھلکی بارش ہوگئی۔ وزیراعلی کا مزید کہنا تھا کہ دوسرے مشن کارزلٹ شام یارت تک آجائےگا،انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ،یواےای کی پوری ٹیم ایک ایک چیزدیکھ رہی تھی، کلاؤڈ سیڈنگ کے پہلے مشن کوکچھ دیرپہلے مکمل کیا گیا۔