پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما ہمایوں اختر خان نے استحکام پاکستان میں شمولیت اختیار کرلی۔ تفصیلات کے مطابق آج استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی دفتر میں ہمایوں اختر خان نے جہانگیر خان ترین اور علیم خان سے ملاقات کی۔ ہمایوں اختر خان نے استحکام پاکستان پارٹی مین شمولیت اختیار کرلی۔ استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے ہمایوں اختر خان کو سینئر نائب صدر کا عہدہ دیا گیا ہے
اس موقع پر جہانگیر ترین نے کہا کہ خوشی یے ہمایوں اختر نے پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا، ہمایوں اختر کو پارٹی سینیر نائب صدر کا عہدہ دیا گیا ہے۔ ہمایوں اختر خان کی آئی پی پی میں شمولیت کے حوالے سے علیم خان نے کہا کہ ہمایوں اختر کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان کی سیاست میں ہمایوں اختر کا اہم کردار ہے۔
ہمایوں اختر خان نے آئی پی پی میں شمولیت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد علیحدگی اختیار کر لی تھی، میرے لیے ممکن نہیں تھا شھدا کی بے حرمتی کرنے والوں کے ساتھ چلنا ممکن نہیں تھا۔ ملک غربت بے روزگاری مہنگائی میں پستہ جارہا ہے۔ ملک کی کی حالت بہتر کی جاسکتی ہے۔ ہندوستان نے وہی پالیسی اپنائی جو ہماری تھی، لیکن ہم دو قدم پیچھے ہیں چل رہے ہیں۔