ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 21 ملین ڈالر کے اضافہ کے بعد 12.206 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 8 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ذخائر 21 ملین ڈالر کے اضافہ کے بعد 12.206 ارب ڈالر ہوگئے تھے۔ اعدادوشمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7.040 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 5.165 ارب ڈالر ہے۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 36 پیسےسستا ہونے کےبعد 283 روپے 25 پیسے کا ہو گیا ہے جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کا رجحان رہا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 195 پوائنٹس کے اضافے سے 65 ہزار 475 پر آگیا ہے جبکہ گزشتہ روز انڈیکس 65 ہزار 280 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
اس کے علاوہ آج کاروباری ہفتے کے آخری روز اس کی قیمت مزید بڑھ گئی ہے۔ صرافہ مارکیٹ تاجران کے مطابق صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج 300 روپے فی تولہ کا اضافہ ہو گیا ہے۔ ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط سونا 300 روپے اضافے سے 2 لاکھ 18 ہزار 600 روپے فی تولہ قیمت پر فروخت ہو رہا ہے جبکہ 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 10 تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 87 ہزار 414 روپے کی سطح پر آ گئی ہے