گھی اور آئل کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی ہے۔ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے ملک کے تمام آئوٹ لیٹس پر برانڈڈ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق گھی کی قیمت میں17روپے فی کلو کی کمی کردی گئی ہے۔ گھی کا پرانا ریٹ 499 روپے تھا جو کہ اب 482 فی کلو گرام ہوگیا ہے جبکہ کوکنگ آئل کی قیمت میں 48 روپے فی لیٹر تک کی کمی کی گئی ہے۔
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری کردی بیان میں کہا گیا کہ نظرثانی شدہ قیمتیں ملک بھر کے تمام سٹورز پر فوری طور پر لاگو کر دی گئی ہیں۔ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں مزید کمی کی کوشش کر رہی ہے جس کا مقصد عام لوگوں کی سہولت کو بڑھانا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ انترنیشنل مارکیٹ میں کام تیل سستا ہونے کے بعد ملک میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 روپے تک کی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 16 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان آج رات کیا جائے گا۔ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دیں گے۔