گزشتہ روز 24 قیرات فی تولہ سونے کی قیمت میں 5000 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوا تھا اور آج کاروباری ہفتے کے آخری روز اس کی قیمت مزید بڑھ گئی ہے۔ صرافہ مارکیٹ تاجران کے مطابق صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج 300 روپے فی تولہ کا اضافہ ہو گیا ہے۔ ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط سونا 300 روپے اضافے سے 2 لاکھ 18 ہزار 600 روپے فی تولہ قیمت پر فروخت ہو رہا ہے جبکہ 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 10 تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 87 ہزار 414 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ انترنیشنل مارکیٹ میں کام تیل سستا ہونے کے بعد ملک میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 روپے تک کی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 16 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان آج رات کیا جائے گا۔ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جائے گا اور قیمتوں میں کمی کا اطلاق 16 دسمبر یعنی رات 12 بجے سے ہوگا۔